September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کسٹم انٹیلی جنس کا آپریشن، 17کروڑ کی اسمگلنگ کا سامان ضبط

کسٹم انٹیلی جنس کا آپریشن، 17کروڑ کی اسمگلنگ کا سامان ضبط

خفیہ اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس گوادر نےمشترکہ کارروائی کے ذریعے گودام سے 17 کروڑ روپے مالیت کے بھارتی گٹکے، سگریٹ اور سپاری برآمدکرلی

(کراچی (رپورٹ:روبینہ یاسمین

حب: آج صبح 12بجےانٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی میں حب کے قریب اسمگلروں کے خفیہ گودام میں چھاپا مارا گیا

حساس اداروں کی منظم کارروائی کے نتیجےمیں 17 کروڑ روپے مالیت کے

بھارتی گٹکے، اسمگل شدہ سگریٹ اور سپاری کی بڑی کھیپ پکڑٖ لی گئی

مذکورہ سامان کو کراچی سپلائی کرنے کی غرض سے گودام میں رکھا گیا تھا

باوثوق ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے حب(بلوچستان) میں اسمگلروں کے بڑے گودام کی

خفیہ اطلاع وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی انسداد اسمگلنگ کی پالیسی کے تحت کارروائی کو آگے بڑھانےکی غرض سے فراہم کی گئی تھی

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن گوادر معین افضل کی زیر نگرانی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ماجد حسین اور انٹیلی جنس آفیسر محمد صادق کی ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ

ٹیم کو پولیس کی مناسب نفری کی فراہمی کے لئے

ایس ایس پی ضلع حب آصف فراز مستوئی اور ان کی نفری کو بھی شامل کیا گیا

تاہم آج مشترکہ طور پر ٹیم حب کی امارات سٹی اسکیم میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران گودام سے چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں 3 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی سپاریاں، 12 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے مختلف برانڈز کےبھارتی گٹکے

اور 36 لاکھ روپے مالیت کے میلانو اور پائن برانڈ کے سگریٹ برآمد ہوئے

ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز انٹیلی جنس آفس گڈانی منتقل کیا گیا ہے

کسٹمز افسران کے مطابق مشترکہ آپریشن میں ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 16 کروڑ 93 لاکھ روپےسے زائد ہے

: یہ بھی پڑھیں

گوادربلوچستان سے منشیات برآمد

کراچی ائیر پورٹ سے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چرس اور میتھیمفیٹامائن منشیات برآمد

معاملہ 20 کرورڑ سے زائد سگریٹ اور گٹکے کی اسمگلنگ کا

اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مزیدملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ایک اور بڑے آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×