September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ، کچے کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت
سندھ سپر فلڈ 2025

سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ، کچے کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت

سندھ میں سپر فلڈ کا خدشہ، کچے کے مکینوں کا بروقت انخلا زندگی بچا سکتا ہے

عوام سے ریلیف کیمپس منتقل ہونے کی اپیل، ناصر حسین شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی : سندھ میں ایک بار پھر شدید سپر فلڈ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو روز میں سیلابی ریلا گڈو بیراج سے گزرے گا، جس سے خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

وزیر ناصر شاہ نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات یا حکومت کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو جائیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’ احتیاط پچھتانے سے بہتر ہے، اس وقت بروقت انخلا ہی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خدانخواستہ بارشیں بڑھ گئیں یا غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی تو اچانک انخلا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے شہری پہلے ہی محفوظ مقامات تک پہنچ جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں حالیہ سیلابی صورتحال اور عوامی رہنمائی

پی ڈی ایم اے سندھ کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز

ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ سندھ حکومت، منتخب نمائندے اور انتظامیہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر عوام کے درمیان موجود ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور فریال تالپور کی ہدایت پر تمام ادارے متحرک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×