September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیر تھر میں آئی بیکس کی ہلاکتوں کی کھوج، نتیجہ کیا نکلا؟

کیر تھر میں آئی بیکس کی ہلاکتوں کی کھوج، نتیجہ کیا نکلا؟

کیر تھر میں تیسں آئی بیکس کی پر اسرار ہلاکتوں نے وائلڈ لائف سندھ کی دوڑیں لگوادیں

( کراچی ( ایکسلو سو ویب رپورٹ: روبینہ یاسمین

 کیر تھر میں آئی بیکس کی ہلاکتوں کی کھوج، نتیجہ کیا نکلا؟

گزشتہ چار دنوں سے کیر تھر رینج میں وائلڈ لائف پر و ٹیکٹڈ ایریا میں درجنوں آئی بیکس کی ہلاکت کے معمہ کی خبروں نے سندھ وائلڈ لائف کی کار کردگی پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

آئی بیکس کی ہلاکت سے متعلق اب تک درست حقائق منظر عام پر نہیں آ پائے ہیں لیکن آپ تک مصدقہ اطلاعات اور آن گراؤ نڈ کے حالات سے با خبر کرنے کے لیے آر وائی میڈیا ٹاکس کی نمائندہ روبینہ یاسمین نے ڈپٹی کنزر ویٹر واجد شیخ سندھ وائلڈ لائف حیدر آباد ڈویژن سے رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کیں۔

ڈپٹی کنزر ویٹر واجد شیخ سندھ وائلڈ لائف حیدر آباد ڈویژن کے مطابق کیر تھر رینج میں آئی بیکس کی کل تعداد بیس ہزار سے زائد ہے لیکن اِن میں سے آج کے دن تک تیس آئی بیکس نا معلوم و جوہات کی بنا پرہلاک ہو چکے ہیں۔

سندھ وائلڈ لائف کے بقول آئی بیکس کی ہلاکتیں کیرتھر ماونٹین میں بانمبر سرِ ماؤنٹین میں ہوئی ہیں جو وائلڈ لائف پروٹیکٹیڈ ایریا ہے جبکہ نان پروٹیکٹڈ اور گیم ریزرو ایریا میں کوئی ایک آئی بیکس بھی مردہ حالت میں نہیں ملا

: آئی بیکس سے متعلق اس خبر کو بھی پڑھیں

کیر تھر میں آئی بیکس کیوں مر رہے ہیں؟

 کیر تھر میں آئی بیکس کی ہلاکتوں کی کھوج، نتیجہ کیا نکلا؟

ڈپٹی کنزر ویٹر واجد شیخ سندھ وائلڈ لائف حیدر آباد ڈویژن نے روبینہ یاسمین سے معلومات شئیر کر تے ہوئے بتایا کہ وہ پچھلے بارہ دنوں سے کیر تھر رینج میں اپنی ٹیم (جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کیر تھر نیشنل پارک ولی محمد برھمانی ، انسپکٹر وائلڈ لائف مختیار احمد سومرو اور واچرز کی ٹیم ) کے ہمراہ موجود ہیں۔

حیدر آباد ڈویژن کے ڈپٹی کنزر ویٹر واجد شیخ محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ اور بطور کیر تھر کسٹوڈینٹ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ایک ساتھ اتنے سارے آئی بیکس ایک ہی جگہ پر مرے ہوئے نہیں دیکھے، بانمبر سرِ ماؤنٹین میں پانی کے چشمے کے ارد گرد حتی کہ پانی کے اندر بھی آئی بیکس مردہ حالت میں پڑے ہیں۔

ان میں بعض کی ہلاکتیں ایک دو روز قبل بھی ہوئی ہیں جبکہ بعض آئی بیکس کی لاشیں دو دن پرانی بھی ہیں۔ میں نے پانی اور جانوروں کے نمونے جمع کر کے ٹنڈو جام میں سی وی ڈی اور کراچی میں ایچ ای جے کو خود جاکر دئیے ہیں۔

ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ آخر اچانک

کیسے تیس آئی بیکس ایک ہی جگہ پر مردہ پائے گئے؟

کیرتھر میں آئی بیکس کیوں مر رہے ہیں؟
کیرتھر میں سندھ آئی بیکس کی پروٹیکٹیڈ ایریامیں پر اسرار موت ۔۔۔ فائل فوٹو

واجد شیخ نے مزید کیا کہ ہمیں ایک بات ضرور معلوم ہونی چاہئیے کہ جنگلی آئی بیکس کو ویکسین نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ویکسین ان پر کام نہیں کر تی ، اس طرح کی اموات کی ایک وجہ ڈومیسٹک جانوروں میں پھیلنے والی بیماری ہو سکتی ہے ۔

آئی بیکس جو کہ ایک جنگلی جانور ہے، وہ اس علاقے میں پالتو جانوروں کی جگہوں سے ہی پانی پیتے ہیں لہذا اس طرح کی اموات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ پالتو ( ڈومیسٹک )جانوروں کو ویکسینیٹ کیا جائے تا کہ جنگلی آئی بیکس کی زندگی کو محفوظ بنا یا جاسکے۔

ڈپٹی کنزر ویٹر واجد شیخ سندھ وائلڈ لائف حیدر آباد ڈویژن نے کہا کہ انہوں نے کنزر ویٹرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر کو آئی بیکس کی ہلاکت کی رپورٹ بنا کر بھیج دی ہے اور اب جب تک لیبارٹری ٹیسٹ نہیں آجاتے میں بھی وثوق سے کوئی بات نہیں کہہ سکتا کہ یہ بیماری کس نوعیت کی ہے؟

کیا یہ کوئی وبا ہے یا کوئی وائرس یا کچھ اور ؟

اب پیر تک ٹیسٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔

کیرتھر میں آئی بیکس کیوں مر رہے ہیں؟
کیرتھر رینج میں سندھ آئی بیکس کی پر اسرار موت ۔۔۔ فائل فوٹو

واضح رہے کہ کیرتھر میں تین ماہ کے دوران درجنوں آئی بیکس ” گوٹ طاعون “نامی وبائی بیماری کا شکار ہو کر مر چکے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ مقامی بکریوں سے یہ بیماری آ ئی بیکس میں پھیل رہی ہے، مقامی افراد نے متعدد بار محکمہ جنگلی حیات سندھ کو اس بارے میں آگاہ  بھی کیا ہے تاہم کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ دوسری جانب کنزرویٹرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر نے بتایا کہ  آئی بیکس کے مرنےکی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطا بق کیر تھر رینج میں آئی بیکس اور اُڑیال کی مجموعی تعداد چالیس ہزار ہے۔

وائلڈ لائف سندھ کی کیر تھر رینج میں ابھی بھی 20 لوگوں پر مشتمل تین ٹیمیں آئی بیکس کی پراسرار ہلاکت کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں

کیرتھر میں آئی بیکس کیوں مر رہے ہیں؟

رپورٹ میں درج تمام تر تفصیلات حیدر آباد ڈویژن کے ڈپٹی کنزر ویٹر محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ واجد شیخ کی اجازت سے شئیر کی گئی ہیں۔

کیرتھر میں سندھ آئی بیکس کی پر اسرار موت کا معمہ ۔۔۔ ٖوٹیج

3 تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×