September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، احتجاج کا ڈراپ سین
عباسی شہید اسپتال

عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، احتجاج کا ڈراپ سین

عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہونے والے احتجاج اختتام پزیر، تمام بقایاجات اداہوگئے، آئندہ چند دنوں میں مکمل ادائیگی کر دی جائے گی

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جاری احتجاجی صورتحال کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل سمدانی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، تمام ڈاکٹرز کو رواں ماہ کی تنخواہ مل چکی ہے، جب کہ چار سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرنے والے 36 اسٹوڈنٹس کو 22 اگست کو ہی تنخواہیں دے دی گئی تھیں ۔

ڈاکٹر فیصل سمدانی نے مزید بتایا کہ نئی تعیناتیوں والے ڈاکٹروں کو یکم ستمبر کو تنخواہ دی جا چکی ہے۔ 32 ایسے افراد جن کے کوائف نامکمل تھے، ان کی تنخواہیں روکی گئی تھیں، تاہم آج وہ بھی ادا کر دی جائیں گی ۔ 10 ستمبر2025 تک تین ماہ کی تمام بقایا تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں حالیہ سیلابی صورتحال اور عوامی رہنمائی

سندھ میں حالیہ سیلابی صورتحال اور عوامی رہنمائی

عالمی بینک کےعوامی فائدے کے منصوبوں میں اہم پیش رفت

انہوں نے واضح کیا کہ چند ڈاکٹرز ایسے بھی ہیں جو نہ تو ڈیوٹی پر آ رہے ہیں اور نہ ہی بائیو میٹرک حاضری دے رہے ہیں۔ ایسے تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×