صوبہ سندھ کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے
فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کے وفد کی سولرائزیشن اور
ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کی پیشکش
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور صوبہ سندھ کے ماحول کو بہتر بنانے اور سولرائزڈ کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کا آغاز کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سندھ حکومت خاصی متحرک اور مثبت اقدامات کی جانب پیش قد می کر رہی ہے ۔
گزشتہ دنوں صوبائی وزیر توانائی سندھ ، سید ناصر حسین شاہ نے یشنل انوائرمینٹل سسٹین ایبلٹی کا کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب میں تقریر کی اور کہا کہ ونڈ اور سولر انرجی کے حوالے سے صوبہ سندھ خودکفیل اور مالامال ہے اور اس حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے ۔
سندھ کے انتہائی پسماندہ اور غریب علاقوں کے اور آف گرڈ خاندانوں میں سولر پینل تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر میں واضح پیغام دیا کہ یہ تمام اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ توانائی سندھ ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جسے اسکی کارکردگی کی بنیاد پر بیرونی ملک ادارے کاربن کریڈٹ کی مد میں کثیر تعداد میں ڈالرز فراہم کررہے ہیں اور اس کا سبب وہ مینگروز ہیں جنھیں چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات و دلچسپی کے باعث سندھ کی ساحلی پٹیوں میں لگایا گیا ہے۔ اور ایک دن میں ملین مینگروز کے پودے لگاکر ورلڈ گنیز بک میں نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے دوران تقریر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاق صوبہ سندھ کو صرف 2 یا 3 فیصد حصہ دے رہا ہے جوکہ صوبہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے ۔
حالیہ دنوں میں صوبہ سندھ کو گرین انرجی سے مستفید کرنے اورتوانائی بحران سے نکالنے کے لیے صوبائی وزیر توانائی سندھ ، سید ناصر حسین شاہ نے فوجی فاؤنڈیشن کے زیلی ادارے فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کے وفد سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی ہے ۔
اس اعلی سطح کی ملاقات میں میجر جنرل (ر) امجد احمد بٹ، بریگیڈیئر عمران، اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ علا وہ ازیں سیکریٹری توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ڈائریکٹر سولر محفوظ قاضی سمیت محکمہ توانائی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔
ملاقات کے دوران فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کے نمائندوں نے سندھ میں سولرائزیشن اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔
ملاقات میں سولر پارکس، مائیکرو اور منی سولر گرڈز اور سرکاری عمارتوں کو سولرائزڈ کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔


وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ان منصوبوں کے بارے میں سندھ حکومت کی جانب سے فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ملاقات میں گرین انرجی کے ماحول اور کلائمیٹ چینج پر اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت بھی کی گئی ہے ۔ وزیر توانائی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے خاص توجہ دے رہی ہے۔
گرین انرجی کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں
ماہ اگست میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی بحالی کا عندیہ
کیا سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا؟
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے گرین انرجی کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ سندھ کو توانائی کے بحران سے نجات دلایا جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر میجر جنرل (ر) امجد احمد بٹ نے وزیر توانائی کو ٹوپی اور شیلڈ کا تحفہ پیش کیا ۔ اس پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بھی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پہنائی ۔