September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
محکمہ ایکسائز نے2023سےجنوری2024 تک 82236 ملین روپے ٹیکس وصول کیا

محکمہ ایکسائز نے2023سےجنوری2024 تک 82236 ملین روپے ٹیکس وصول کیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پروفیشنل ٹیکس

کی مد میں 460.88 ملین روپے، 86.468 ملین روپے کاٹن

فیس جبکہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 43.476

ملین روپے وصول کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اورنگ زیب پنھور

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے رواں مالی جولائی 2023 سے جنوری 2024 تک

ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے

جنوری 2024 تک مجموعی طور پر82236.596 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ۔

اورنگ زیب پنھور نے مزید بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5991.680 ملین روپے، انفراسٹرکچر سیس

کی مد میں 71236.810 ملین روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 460.88 ملین روپے

کاٹن فیس کی مد میں 86.468 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 43.476 ملین روپے جبکہ

باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے

کہا کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی طور صورتحال تسلی بخش ہے۔ امید ہے رواں مالی سال کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔

: یہ بھی پڑھیں

ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کا آغاز

کیا واقعی بلوچستان کے جنگلات خطرے میں ہیں؟

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکسز کی وصولی کے لئے مذید محنت کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×