September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
میئر کراچی کا عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن

میئر کراچی کا عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن

عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن

کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،میئر کراچی

آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے گا، عوامی آگاہی کے لئے بھی

اقدامات کئے گئے ہیں

آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے7خندقیں اور 100 کلیکشن

پوائنٹس بنا ئے جائیں گے

عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1128 چوبیس گھنٹے

فعال رہے گا، ہر ضلع میں شکایتی مراکز بنائیں جائیں گے

ویب نیوز: ڈیسک رپورٹ

کراچی: پاکستان کے سبسے بڑے شہر کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے دفترمیں عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔

میئر کراچی نے دوران اجلاس کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور عوامی آگاہی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو عیدالاضحی کے مقدس موقع پرپاک و صاف ماحول فراہم کیا جاسکے۔

میئر کراچی کا عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن

اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

بورڈ طارق علی نظامانی، ٹاؤنزچیئرمین،

متعلقہ افسران اور صفائی ستھرائی کا کام انجام

دینے والی نجی کمپنیز کے عہدیداران نے

شرکت کی۔

میئر کراچی بیرسٹرمرتضی ویاب نے کہا کہ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے 7خندقوں کی کھدائی کا کام جاری ہے جبکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں تقریباً100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جا رہے ہیں۔

آلائشیں گھروں، محلوں اورعلاقوں سے اٹھانے کے لئے آٹھ ہزار سے زائد سینیٹری ورکرز و دیگر اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم کے اہلکارآلائشوں کے علاوہ بھالومٹی بھی اٹھائیں گے۔ بھالومٹی جی ٹی ایس پر رکھی جائے گی اور ٹی ایم سی کی درخواست پر پارکوں اورگرین بیلٹس کے لئے مفت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے دوران اجلاس کہا کہ رواں سال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے آلائشوں کے لئے بیگز فراہم کئے جائیں گے۔

عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو شکایات کا موقع نہ ملے۔

بیرسٹرمرتضی ویاب نے کہا کہ عوام کوہم سے بہت امیدیں ہیں اور ہم یہ عزم لے کر آئیں ہیں کہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کریں گے۔

سولڈ ویسٹ تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے عملے کو ہر گلی، محلوں سے آلائشیں بروقت اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ اورکلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پر اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آلائش آپریشن کے سلسلے میں تمام پروسس سے آگاہ کیا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پرکھدائی کا کام جاری ہے جبکہ علاقوں سے آلائشیں جمع کرکے کلیکشن پوائنٹس اور پھر لینڈ فل سائٹ خندقوں میں منتقل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

انرجی ڈپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

علاوہ ازیں عیدالاضحی کے5 روزہ آپریشن کیلئے اضافی گاڑیاں اورلیبرکا پلان مرتب دے دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ٹاؤنز چیئرمین نے آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور کلیکشن پوائنٹس تک پہنچانے میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اوراپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

میئر کراچی بیرسٹرمرتضی ویاب نے کہا کہ تمام علاقوں کے مسائل بالترتیب حل ہونگے۔ ابھی ہمیں عیدالاضحی آپریشن پر بھرپورتوجہ دینی ہے تاکہ عوام کومقدس مذہبی فریضے کی ادائیگی میں کوئی دقت پیش نہ ہو۔

میئر کراچی کا عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن

میئر کراچی بیرسٹرمرتضی ویاب نے کہا کہ

تمام علاقوں کے مسائل بالترتیب حل ہونگے۔

ابھی ہمیں عیدالاضحی آپریشن پر بھرپورتوجہ

دینی ہے تاکہ عوام کومقدس مذہبی فریضے کی

ادائیگی میں کوئی دقت پیش نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×