پاکستان نے دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ بھارت کا سوشل
میڈیا پر پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا خاک میں ملا دیا
ویب ڈیسک
اسلام آباد: رواں سال نومبر کی 3 اور 4 تاریخ کو پاکستان میں دو بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، پہلے حملے میں گوادر کے علاقے پسنی میں 14 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔ اور 4 نومبر کو ایم ایم عالم میانوالی ائیر بیس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
ساتھ ہی سوشل میڈیا فورمز پر یہی ملک دشمن عناصر انتشار اور جھوٹی معلومات پھیلانے میں مصروف ہوگئے۔ 3 نومبر کی شب بھارتی ایجنسی ’را‘ سے جڑے متعدد ایکس اکاؤنٹس پر میانوالی ائیر بیس پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کا بہت واضع اشارہ دیا تھا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے پاکستان مخالف انڈین ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔
لیکن دشمنی اور تعصب پر مبنی جب یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تو بوکھلاہٹ کے عالم میں انڈین میڈیا نے 9 مئی کی تصویریں دکھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میانوالی ائیر بیس پر کامیاب حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بہت نقصان ہوا ہے۔
اپنے تاریخی دشمن بھارت سے تو کم ظرف حرکتتوں کی توقع کی جا سکتی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت سے جڑے کچھ غدار وطن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے زہر اگلنے اور پاکستانی قوم کے دلوں میں پاکستانی فوج کے خلاف زہر گھولنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
حتی کہ بھارت کے قدم سے قدم ملا کر پاکستان اور پاک فوج مخالف پروپیگنڈا کرتے رہے ۔ اسی سیاسی جماعت سے وابستہ پاکستان سے فرار غلیظ پروپیگنڈا کرنے والے فار سیل (for sale)ٹاوٹس نے انتہائی بھونڈے انداز میں ائیر بیس پر ہونے والے حملے کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی تو حملہ نہیں تھا اصل حملہ تو اسے کہتے ہیں۔
تقریباً چھ ماہ پہلے 9 مئی کو سیاسی پارٹی کے جیتوں نے بھی اسی ائربیس پہ حملہ کیا تھا۔ لوگوں کے جتھے ائیر بیس کی دیواریں گراتے، راستے میں آئی ہر رکاوٹ توڑتے یادگاری جہاز کو آگ لگاتے شہدا کی تصاویر پر ڈنڈے برساتے سب کچھ روندتے چلے جا رہے تھے اور انھیں کسی قسم کی مذمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اس لئے اس اقدام کی کوئی مذمت نہیں کی گئی کیونکہ معصوم عوام کا بہت خطرناک طریقے سے برین واش کیا گیا تھا۔
پاکستانی قوم جس کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے سر ہے وہ کس طرح اپنے ہی لوگوں پر ہاتھ اٹھاتی اس لیے خاموشی اختیار کر لی گئی جس پر کچھ پی ٹی آئی راہنماؤں کہ جانب سے کہا گیا کہ فوج نے کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ یہ افواج کی ہی سوچی سمجھی سازش ہے۔
کل جب میانوالی ائیر بیس پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تو پاکستانی فوج کے نڈر جوانوں نے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور جہنم واصل کیا۔ ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ

عوامی جمہوریہ پاکستان سے افغانیوں کو واپس بھیجنے کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کی جانب سے ایسی غلیظ کارروائیوں کا جواب دینے کے لئے پاکستانی فوج تیار ہے ۔
بس یہ یاد رکھیں کہ اگر آپ کا ارادہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا ہے تو جان لیں کہ آپ پاک فوج کے نشانے سے بچ نہیں سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ٹی ٹی پی کے 40 ہزار افراد کو پاکستان میں بسانے کے فضائل و برکات بیان کیے تھے جو آج دہشت گردی کی آگ کو پھیلانے کا سبب بنے ہیں۔ لیکن ان کا انجام ان کے خاتمے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
بہرحال گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد دشمن یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ یہ سب الیکشن ڈیلئنگ ٹیکٹکس ہیں۔ صرف یہی نہیں جھوٹ بولنے میں ملک دشمن عناصر اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ یہ تک کہہ دیا کہ پاک فضائیہ پاک آرمی کی قیادت کا حکم نہیں مان رہی اس لیے آرمی نے ایئر بیس پر حملہ کروایا۔
دراصل پاکستان کا وجود ہمارے دشمنوں کیلئے ایک ناسور ہے۔ عالمی امریکی افغانستان جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاک فوج نے پیش کی ہیں۔ میجر جنرل سے لیکر سپاہی تک شہید ہوئے ہیں۔ 20 سالا جنگ میں 13 ہزار سپاہی شہید ہوئے جبکہ سال 2002 سے 2015 تک پاک فوج پر 312 خودکش حملے ہوئے۔
امریکی ایجنسی سی آئی اے، اسرائیلی موساد اور بھارتی را مل کر پاکستان کی سالمیت کے پیچھے پڑ گئے۔ افغانستان جنگ صرف بہانہ تھا اصل نشانہ تو پاکستان تھا، ایٹمی میزائل تھے۔
اصل نشانہ بلوچستان کو الگ کرنا تھا،اصل نشانہ گوادر پر امریکی قبضہ کرنا، کراچی کوالگ کرنا، آزاد کشمیر سے لیکر خبیر تک کو الگ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ٹانک اڈہ کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق
واقع سکرنڈ: ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
امریکہ بھارت کی حکمرانی کے با وجود، آئی ایس آئی اور پاک فوج کے مجاہدین نے دشمنوں کی اس مشترکہ سازش کا جنازہ نکال دیا۔
خود امریکی جنرل بولین نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں افغان طالبان نے نہیں بلکہ آئی ایس آئی اور پاکستانی جنرلز نے افغانستان میں مارا ہے۔
پاکستانی آرمی انشاءاللہ مستقبل میں بھی ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے گی۔
