مختلف کالج اور یونیورسٹیوں کے450 طلبہ اور 200 طالبات سمیت 650 طالب علموں نے پاکستان آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے
لاڑکانہ ڈیویژن سے سندھ یونیورسٹی، شیخ ایاز یونیورسٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، قائد
اعظم یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، شاہ عبد الطیف کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج کشمور اور
جیکب آباد کے طالب علموں نے جبکہ سکھر ڈیویژن سے آئی بی اے یونیورسٹی، شاہ عبد اللطیف بھٹائی
یونیورسٹی گھوٹکی، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور اور شہید
محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوشیروفیروز کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
طلبہ نے پاک آرمی کے ساتھ 3 دن گزارے۔ اس دوران طلبہ نےمختلف تفریحی و معلوماتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
طلبہ نے کھیلوں، گھڑ سواری اور معلوماتی سرگرمیوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
طلبہ کیلئے روایتی میوزک کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
طلبہ نے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ آج کا دن ان کی زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔