September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول معاہدہ

پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول معاہدہ

بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے انعقاد کیلئے یو اے ای

سفارت خانے اور ٹاڈاپ کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا

کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے انعقاد کیلئے یو اے ای سفارت خانے اور ٹاڈاپ کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ بین الاقوامی کھجور فیسٹیول اکتوبر دو ہزار چوبیس کو پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی کھجور فیسٹیول معاہدے میں

پاکستان میں مقیم متحدہ عرب امارات کے

سفیرحمد عبید الزعابی اور قونصل جنرل بخیت

عتیق الرومیتی شامل تھے۔

یو اے ای کے سفیرحمد عبید الزعابی کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد فیسٹول ہوگا جہاں دنیا بھر کے ممالک حصہ لیں گے۔ پاکستان میں پہلے کھجورفیسٹیول کے انعقاد سے پاکستانی کھجور کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں اسکاٹ اربوم کے نئے فرائض کون سے ہیں؟

یو اے ای اور پاکستان: معاشی ترقی کیسے ممکن ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور کھجور کی پیداوار کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

یو اے ای کے سفیرحمد عبید الزعابی نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔ کاروباری شخصیات کی شرکت اس فیسٹیول میں اس لئے اہم ہوگی کہ دو طرفہ سطح پر پاکستان میں کھجور کی مختلف اقسام کا تعارف اوران کی پیداوار کے طریقوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×