وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمینز سے ملاقات میں ترقیاتی فنڈز
اورعوامی منصوبوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ
کراچی : صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پرحل کررہے ہیں اورعوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے ۔
وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مسائل درپیش ہیں اور کام تعطل کا شکار ہیں ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جاتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اوران کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔


یہ بھی پڑھیں
پی پی پی پالیسی کے تحت سندھ میں 500 الیکٹرک بسیں اور نیا ایکسپریس وے آرہے ہیں
سانپ اور انسانی فطرت کا حیران کن موازنہ: کیا انسان سانپ سے زیادہ چالاک ہے؟
چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پرحل کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے ۔
شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا اورروائتی اجرک پہنائی گئی۔