September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی کے صحافی ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے کے لئے پرعزم

کراچی کے صحافی ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنے کے لئے پرعزم

ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے

ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں کے لئے روزگار کے

دروازے کھلیں گے، صحافی راہنما

ویب نیوز رپورٹ: سید خرم جمال


کراچی: پاکستان فیدرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے صدر جی ایم جمالی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل جرنلزم صحافیوں کے لیے روزگار کے مزید دروازے کھولےگا۔

جب کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وہ ہفتے کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے کراچی پریس کلب میں منعقدہ 2روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کے یو جے نے کیا تھا۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب میں گرین پینل کے گروپ ہیڈ حسن عباس نے میڈیا کے معروضی حالات پر روشنی ڈالی۔

بعدازاں کے یو جے کی جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پیشہ وارانہ مسابقت کے لیے صحافیوں کی صلاحیتوں کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ورکشاپ کےاختتام پر کے یو جے کی جانب سے شرکاء میں اسناد اور منی ٹرائی پوٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر کے یو جے کی جوائنٹ سیکرٹیری روبینہ یاسمین، نائب صدر راہب گاہو، مجلس عاملہ کے اراکین راشد قرار، محمد سلطان چاکی سومرو، سینئر صحافی سید نصر اقبال، غزالہ فصیح، اکبر جعفری، شاہد غزالی ، محمد جمیل، اصغر عظیم، معین اللہ شاہ، منیر ساقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×