September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیبینٹ کمیٹی برائے فنانس میں اہم فیصلے ہوگئے
کیبینٹ کمیٹی فنانس

کیبینٹ کمیٹی برائے فنانس میں اہم فیصلے ہوگئے

کیبینٹ کمیٹی فنانس کے اجلاس میں ورکس اینڈ سروسز، کلچر ٹورزم، ہوم، آبپاشی

اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹس کے فنانشل اشوز پر فیصلے کئے گئے

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے ساتھ آج محکمہ توانائی سندھ کے کمیٹی روم میں کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکس اینڈ سروسز، کلچر اینڈ ٹورزم، ہوم، آبپاشی، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اداروں کو فنانشل اشوز کے حوالے سے درپیش مشکلات و مسائل کے حوالے سے تفصیلی غور اور فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں وزیر توانائی ناصر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے علاوہ ایڈشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈز، فنانس، ورکس اینڈ سروسز، کلچر ٹورزم اینڈ، آرکائیز، آبپاشی، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اداروں کے سیکریٹریز نے شرکت کی ۔

کیبینٹ کمیٹی برائے فنانس میں اہم فیصلے ہوگئے

اجلاس میں مختلف محکموں کو عوامی منصوبوں میں حائل فنانشل اشوز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فیصلے کئے گئے ۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ اور ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے منصوبے تیار اور مکمل کئے جائیں اور ان منصوبوں میں درپیش مشکلات اور مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کے وژن کے مطابق مختلف سرکاری اداروں کو عوامی منصوبوں کے حوالے سے فنانشل اشوز کو حل کرنے کیلئے کیبنٹ سب کمیٹی برائے فنانس تشکیل دی ہے جس میں کمیٹی کے تمام اراکین کی متفقہ رائے اور منظوری سے فیصلے کئے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی بینک کےعوامی فائدے کے منصوبوں میں اہم پیش رفت

ایک سو پچاس سالہ برگد کے درخت کی بحالی مکمل

کمیٹی کے جلد اور متفقہ فیصلوں کے باعث عوام کے وسیع تر مفاد کے منصوبوں میں حائل مشکلات دور کی جاتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اجلاس میں پیش کئے گئے ایجنڈے پر تفصیلی بحث اور غور کے بعد مختلف منصوبوں کی حتمی منظور دی گئی جبکہ کچھ ایجنڈوں کو اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانس کمیٹی نے ایک ایک ایجنڈے کے قانونی پہلوؤں پر جائزہ لے کر تمام اراکین کے متفقہ رائے سے منظوری دی ہے ۔ یہ کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے ، اگر کسی ایجنڈے میں کسی بھی قانونی پہلو سے کمی و بیشی ہوتی ہے تو اس ایجنڈے کو موخر کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرکے دوبارہ پیش کیا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×