April 28, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا افتتاح
Sindh Launches World Immunization Week

سندھ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا افتتاح

حفاظتی ٹیکہ جات، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا افتتاحی خطاب۔ ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کا عزم۔ صوبے میں ویکسین کوریج 80 فیصد تک پہنچ گئی۔

ویب نیوز رپورٹ

کراچی میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 2026 کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر افتتاح صوبائی وزیر صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔

یہ تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں منعقد ہوئی۔ اس دوران سرکاری حکام، عالمی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید برآں اس آغاز کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ یہ سندھ بھر میں خدمات تیز کرنے کے عزم کی علامت ہے۔

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 2026 کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا خطاب

یہ سندھ بھر میں خدمات تیز کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے بنیادی حق ہیں۔

یہ صرف طبی ضرورت نہیں بلکہ ہر بچے کا حق ہے۔ مزید برآں اس آغاز کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین معذوری اور موت کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن ہے کہ سندھ کا ہر بچہ محفوظ ہو۔

چاہے وہ کراچی کی بلند عمارتوں میں ہو یا تھرپارکر کے دور دراز علاقوں میں۔

ویکسینیشن میں ریکارڈ پیش رفت

صوبائی حکومت کے ایمونائزیشن کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کے تحت نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ نتیجتاً:

-روٹین ویکسینیشن کوریج 80 فیصد تک پہنچ گئی، پینٹا-1 کی کوریج 95 فیصد سے تجاوز کر گئی

بی سی جی ویکسین کی کوریج 90 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ سندھ کی 91 فیصد آبادی تک ویکسین سہولیات پہنچ چکی ہیں۔

لہٰذا یہ اعداد و شمار والدین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ حکومت نے نئے طریقے اپنائے ہیں۔ ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نئی حکمت عملی اور سہولیات

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ حکومت نے نئے طریقے اپنائے ہیں۔ ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جو اب تک ویکسین سے محروم تھے۔ سندھ کی 91 فیصد آبادی تک ویکسین سہولیات پہنچ چکی ہیں۔:

پیدائشی ویکسین کی فوری فراہمی جاری، بڑے اسپتالوں میں ویکسینیشن مراکز بھی فعال ہیں۔ یہ مراکز شام اور ویک اینڈ پر بھی کھلے رہتے ہیں۔

جس م بچوں کی غذائیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پولیو بوسٹر مہم کا اعلان

صوبائی وزیر صحت نے 11 مئی سے 24 مئی 2026 تک پولیو بوسٹر مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسکولوں، والدین اور کمیونٹی رہنماؤں

سے اپیل کی وہ کہ اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

شراکت داروں کا کردار

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ کیونکہ انہوں نے تعلیمی نظام میں صحت سے متعلق آگاہی شامل کی۔

مزید یہ کہ انہوں نے ای او سی سندھ کی فیلڈ ٹیموں کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟

بانی پی ٹی آئی کی رات گئے پمز اسپتال منتقلی معاملا کیا؟

والدین کے لیے پیغام

اختتام پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم اصل ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم سب کو مل کر ویکسین چیمپئن بننا ہوگا۔ تاکہ خسرہ، پولیو اور نمونیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے”۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×