May 3, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
چوہوں نے حملہ کردیا
Rat Attack Raises Fears of Food Supply Disruption

چوہوں نے حملہ کردیا

چوہوں کے حملے آسٹریلیا کے زرعی علاقوں میں سنگین بحران بن گئے، فصلوں کو نقصان اور خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

ویب نیوز ڈیسک پورٹ

آسٹریلیا میں چوہوں کے بڑھتے حملوں نے زرعی شعبے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مغربی علاقوں میں چوہے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس صورتحال سے خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، چوہے اب آسٹریلیا کے اناج پیدا کرنے والے علاقوں کے لیے مستقل مسئلہ بن چکے ہیں۔ اس وجہ سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ زرعی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چوہے اب آسٹریلیا کے اناج پیدا کرنے والے علاقوں کے لیے مستقل مسئلہ بن چکے ہیں۔

حکومت اور صنعت متحرک

آسٹریلیا کے وزیرِ توانائی نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کے ساتھ مل کر مسئلے کے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق, چوہوں کی یلغار نے کسانوں، صنعتوں اور حکومتی اداروں کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے۔

گندم کی عالمی سپلائی پر خدشات

واضح رہے کہ آسٹریلیا دنیا کا چوتھا بڑا گندم برآمد کرنے والا ملک ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر چوہوں کے حملوں پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر گندم اور خوراک کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب الرٹ: گلگت بلتستان، پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

انڈے کے وہ فائدے جس سے آپ لاعلم

ماضی میں بھی تباہی مچا چکے ہیں

یاد رہے کہ سن 1993 میں بھی آسٹریلیا میں چوہوں کے حملوں نے ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ کر دی تھیں۔ اس کے نتیجے میں زرعی شعبے کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×