May 10, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
نیتو کپور کا رشی کپور سے متعلق اہم انکشاف
Neetu Kapoor’s key revelation about Rishi Kapoor

نیتو کپور کا رشی کپور سے متعلق اہم انکشاف

نیتو کپور: رشی کپور کی وفات کے بعد شدید ڈپریشن اور نیند کی کمی کا سامنا، علاج اور سکون کے لیے انجیکشنز کا سہارا لینے کا انکشاف

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر رشی کپور کی وفات کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار ہو گئی تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نیتو کپور نے بتایا کہ رشی کپور کی وفات کے بعد وہ مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔ ابتدا میں دوستوں نے انہیں تھراپی لینے کا مشورہ دیا۔

تاہم انہیں اس پر یقین نہیں تھا۔ ان کے مطابق انسان کو خود ہی مضبوط ہونے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ غم سے بچنے کے لیے انہوں نے شراب نوشی شروع کی۔

نیند کے لیے غیر معمولی اقدامات

اداکارہ نے کہا کہ غم سے بچنے کے لیے انہوں نے شراب نوشی شروع کی۔ ان کا مقصد ذہن کو سکون دینا اور نیند حاصل کرنا تھا۔تاہم وہ اپنی اس حالت سے پریشان بھی رہتی تھیں۔

نیتو کپور کے مطابق کچھ ماہ بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔اس کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ ان کے گھر آتا تھا۔ وہ انہیں انجیکشن لگاتا اور ان کے سو جانے تک موجود رہتا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم حیدری میں پانی کی شدید قلت پر احتجاج، شہریوں نے سڑکیں بلاک کردیں

مدرز ڈے کی تاریخ اور ماؤں کو خراجِ تحسین

بہتری اور واپسی

یہ سلسلہ تقریباً 10 دن تک جاری رہا۔اس کے بعد انہیں بہتری محسوس ہونے لگی۔ وہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلموں میں واپسی نے انہیں اعتماد دیا۔فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ گھبراہٹ محسوس کرتی تھیں۔
لیکن کام نے انہیں ذہنی طور پر سنبھلنے میں مدد دی۔




اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×