May 19, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
امریکا ایران امن عمل: 5 سخت شرائط، معاوضہ دینے سے انکار
امریکا ایران امن عمل: 5 سخت شرائط، معاوضہ دینے سے انکار

امریکا ایران امن عمل: 5 سخت شرائط، معاوضہ دینے سے انکار

امریکا ایران امن عمل کے تحت واشنگٹن نے تہران پر 5 سخت شرائط رکھ دیں، یورینیم منتقلی، اثاثے اور کشیدگی میں کمی پر مذاکرات جاری

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امن عمل کے تناظر میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ایران کے لیے پانچ سخت شرائط عائد کر دی ہیں

واشنگٹن نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔

امن عمل کے لیے سخت شرائط

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط پر عمل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔

واشنگٹن نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔

جوہری امور اور مطالبات

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران سے 400کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایک جوہری تنصیب تک محدود سرگرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت دوبارہ للکارے تو جغرافیہ بدل کر تاریخ بنا دیں گے:خواجہ آصف

پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم، پنجاب سرفہرست

اثاثوں اور کشیدگی پر مؤقف

امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×