May 19, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری
Shakira acquitted in tax fraud case

شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری

شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری قرار، ہسپانوی عدالت نے 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کرنے کا حکم دے دیا

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری قرار دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ شکیرا سے وصول کیے گئے جرمانے کی مد میں 6 کروڑیورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے گی۔

شکیرا نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی۔

الزامات اور مقدمے کی تفصیل

عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے سال 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں رہائش کے باوجود اپنی رہائش بیرونِ ملک ظاہر کی اور تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ہسپانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص چھ ماہ سے زیادہ اسپین میں قیام کرے تو اسے ٹیکس کے لیے مقامی رہائشی تصور کیا جاتا ہے۔

شکیرا کا مؤقف

شکیرا نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کی زیادہ تر آمدنی عالمی میوزک ٹورز سے حاصل ہوئی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم، پنجاب سرفہرست

آئی فون 18 ستمبر میں لانچ، کیا قیمت بڑھے گی؟

قبل ازیں ہونے والا معاہدہ

اس سے قبل شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت انہوں نے 75 لاکھ یورو جرمانہ ادا کیا تھا۔

اس معاہدے کے بعد ان کے خلاف ممکنہ 8 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ختم کر دی گئی تھی۔

شکیرا نے اس وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کے بہترین مفاد میں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×