وہ انوکھی عمارت: دنیا کا جدید تعمیراتی عجوبہ، آٹھ ٹاورز اور اسکائی برج پر مشتمل میگا پراجیکٹ عالمی توجہ کا مرکز
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں زیرِ تعمیر عالمی معیار کا منصوبہ رافلز سٹی چونگ چنگ تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اس منصوبے کو جدید انجینئرنگ کا ایک حیران کن شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ عالمی شہرت یافتہ معمار موشے سفدی نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ تقریباً 11 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر ہے۔

آٹھ ٹاورز اور افقی فلک بوس عمارت
یہ کمپلیکس آٹھ بلند و بالا ٹاورز اور ایک بڑی جڑی ہوئی اسکائی برج پر مشتمل ہے۔ اس منفرد ڈھانچے کو “افقی فلک بوس عمارت” بھی کہا جا رہا ہے۔
اس کا 250 میٹر طویل اسکائی برج “کریسٹل” کہلاتا ہے، جسے دنیا کے بلند ترین اسکائی برجوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
شاندار سہولیات اور جدید طرزِ زندگی
منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں درج ذیل سہولیات دستیاب ہوں گی ویونگ گیلری، آسمانی باغات، انفینٹی پول اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس۔
اس کے علاوہ اسکائی برج رات کے وقت ایک شاندار لائٹ شو میں تبدیل ہو کر آسمان کو روشن کر دے گا۔

تجارتی اور رہائشی مرکز
رافلز سٹی چونگ چنگ میں شامل ہوں گے: 2 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر پر مشتمل شاپنگ مال،1400 رہائشی اپارٹمنٹس، ایک لگژری ہوٹل، 1 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر آفس اسپیس۔
تعمیر مکمل ہونے کے قریب
اس میگا اسٹرکچر کے آٹھویں اور آخری ٹاور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اب منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ رواں سال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یہ ڈیزائن قدیم چینی بحری جہازوں سے متاثر ہے، جو خطے کی تجارتی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے، جہاں یانگتسی دریا اور جیالنگ دریا آپس میں ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
خواتین برائے بحری امور کا عالمی دن 2026
انتخابات حملہ کیس: شہزاد بھوتانی کو 8 سال قید، عدالت سے فرار
انجینئرنگ کا نیا معیار
ڈویلپر کمپنی کیپیٹل لینڈ کے مطابق اب توجہ اندرونی ڈیزائن اور فنشنگ پر مرکوز ہے۔
کمپنی کے نائب سی ای او لوکاس لو نے کہا کہ چھ سالہ جدید انجینئرنگ کے بعد یہ ڈھانچہ ایک طاقتور بادبانی جہاز کی مانند نظر آتا ہے۔
ان کے مطابق یہ منصوبہ مقامی شہریوں اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک اہم اور لازمی وزٹ مقام بنے گا۔


