سانحہ بلدیہ کیس میں سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے دو ملزمان کی سزائے موت کے فیصلے کالعدم قرار دے کر انہیں بری کر دیا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں دو ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

اپیلوں کی منظوری
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ شواہد اور فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد سزائیں برقرار نہیں رہتیں۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی میں آتشزدگی کے 903 واقعات، فائر نظام پر سوالات
بی آئی ایس پی: سہ ماہی قسط میں اضافہ کا فیصلہ
ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی اپیل کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔
عدالت نے کہا کہ جب مرکزی فیصلہ ہی کالعدم ہو جائے تو متعلقہ ریمارکس خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔
