FIFA World Cup: USA Secure Dominant 4-1 Victory Over Paraguay

فیفا ورلڈکپ: امریکا نے پہلے ہاف میں ہی تین گول داغ کر پیراگوئے کے خلاف میچ پر گرفت مضبوط کرلی، بیلوگن نے دو گول اسکور کیے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

فیفا ورلڈکپ میں امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی۔ میچ امریکی شہر لاس اینجلس میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

امریکی ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی تین گول اسکور کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔ امریکا کو پہلا گول پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا کی غلطی سے ملا، جب انہوں نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچا دی۔

پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ قبل بیلوگن نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔

امریکا کی جانب سے دوسرا گول فولارین بیلوگن نے اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ قبل بیلوگن نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔

دوسرے ہاف میں پیراگوئے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی اور 73ویں منٹ میں مارسیو نے گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم ٹیم مزید گول نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فٹبال ورلڈکپ 2026: فاتح کون؟ حیران کن پیشگوئی

میچ کے اختتامی لمحات میں امریکی کھلاڑی گیوانی رینا نے چوتھا گول اسکور کیا۔ اسی گول کے ساتھ امریکا نے مقابلہ 1-4 سے اپنے نام کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *