Improvement in the Value of the Iranian Rial

امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی طلب بڑھی، ایک کروڑ ریال کی مالیت ایک دن میں 1,500 روپے بڑھ گئی۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور ایرانی کرنسی نے مارکیٹ میں مضبوط پیش رفت کی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت میں ایک ہی دن کے دوران 1,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 4,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 4,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق معاہدے کے بعد پہلے ہی روز 25 ارب روپے مالیت کے ایرانی ریال فروخت کیے گئے، جو سرمایہ کاروں اور خریداروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی انٹیلی جنس کا ایران معاہدے پر شکوک، ٹرمپ کو بریفنگ

فٹبال ورلڈکپ: جاپانی فین کا انوکھا سفر سوشل میڈیا پر چھا گیا

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ آج بھی ایرانی ریال کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث اس کی قدر میں مزید استحکام پیدا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی معیشت سے متعلق مثبت توقعات نے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *