US-Iran Talks Delayed: What Went Wrong?

امریکا ایران مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہونے تھے، تاہم لبنان پر اسرائیلی حملوں اور کشیدہ صورتحال کے باعث ایرانی وفد روانہ نہ ہو سکا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے امریکا ایران مذاکرات کے ملتوی ہونے کی بنیادی وجہ بنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں لبنان میں 16 افراد شہید ہوئے۔ اسی صورتحال کے باعث ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں لبنان میں 16 افراد شہید ہوئے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ روانگی کے لیے مکمل طور پر تیار تھے، تاہم اسرائیلی جارحیت کے تسلسل کے باعث ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بجٹ 2026-27: ریلیف، تنخواہ یا نئی پریشانی؟
چین-جنوبی ایشیا نمائش: پاک-چین دوستی سے تجارتی رفتار میں اضافہ

ذرائع کے مطابق امریکا کے ساتھ ملتوی ہونے والے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا تاحال تعین نہیں کیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری قرار دی جا رہی ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *