چین کے بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکا سمیت جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور تائیوان نے تشویش کا اظہار کیا، جوہری سرگرمیوں پر بھی خدشات ظاہر کیے۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
واشنگٹن: بحرالکاہل میں چین کے بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ چین نے 6 جولائی کو کیے گئے میزائل تجربے سے صرف چند گھنٹے قبل اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
پیشگی اطلاع پر اعتراض
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دی گئی معلومات پانچ جوہری طاقتوں کے گروپ (پی فائیو) کے طے شدہ معیار سے بہت کم تھیں۔

جوہری سرگرمیوں پر خدشات
امریکی حکام نے الزام عائد کیا کہ چین غیر شفاف انداز میں اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ایسے اقدامات پر خطے کے کئی ممالک شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل تیل سمندر میں پھنس گیا
“اسلامی جمہوریہ جاپان‘؟ ٹرمپ کی زبان پھسل گئی”
دیگر ممالک کا ردِعمل
خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایک جوہری آبدوز سے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل تجربے پر امریکا کے علاوہ جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور تائیوان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
