Site icon

عامر خان تیسری بار دلہا بننے کو تیار

Aamir Khan Ready to Become a Groom for the Third Time

عامر خان تیسری بار دلہا بننے کو تیار، گوری اسپراٹ سے 5 جولائی کو سادگی سے شادی ہوگی، تقریب میں صرف قریبی افراد شریک ہوں گے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

نجی اور سادہ تقریب

رپورٹس کے مطابق یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے انجام پائے گی۔

تقریب میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شریک ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ جوڑا یا تو کورٹ میرج کرے گا یا گھر پر ہی دستخط کرکے اس رشتے کو باقاعدہ نام دے گا۔

ایک سال سے زائد عرصے سے ساتھ

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری اسپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا

ایران جنگ:امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا

عامر خان کی سابقہ شادیاں

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جو 2002 میں ختم ہوگئی۔ اس شادی سے عامر خان کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔

بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں ہدایت کارہ کرن راؤ سے دوسری شادی کی۔ دونوں نے 2021 میں علیحدگی اختیار کر لی، تاہم وہ آج بھی اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

Exit mobile version