اے سی درجہ حرارت: 25.5 ڈگری کیوں ہے بہترین سیٹنگ؟ ماہرین کا انکشاف

اے سی درجہ حرارت: بجلی کے بل میں کمی اور بہتر ٹھنڈک کے لیے درست سیٹنگ پر ماہرین اور امریکی محکمہ توانائی کی سفارشات

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اگر 10 افراد سے پوچھا جائے کہ انہوں نے گھر میں اے سی پر کیا درجہ حرارت سیٹ کیا ہے، تو 10 مختلف جواب مل سکتے ہیں۔ ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے۔

لیکن ماہرین کے مطابق موسم گرما میں ایک “مثالی” درجہ حرارت موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمیوں میں اے سی کا بہترین درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مثالی درجہ حرارت 25.5 ڈگری

ماہرین کے مطابق گرمیوں میں اے سی کا بہترین درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یہ بات کئی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں۔

ان میں امریکی محکمہ توانائی بھی شامل ہے، جس نے توانائی کے استعمال سے متعلق رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

اسی طرح کئی اے سی بنانے والی کمپنیاں بھی یہی درجہ حرارت تجویز کرتی ہیں۔

کیوں یہی درجہ حرارت بہتر ہے؟

ماہرین کے مطابق اس سیٹنگ کے پیچھے سادہ اصول ہے۔

اے سی 25.5 یا 26 ڈگری پر چلانے سےکمرہ مناسب حد تک ٹھنڈا رہتا ہے، بجلی کا بل کم آتا ہے۔

اگر درجہ حرارت ایک ڈگری بھی کم کیا جائے تو بجلی کے خرچے میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔

بجلی کی بچت کیسے ممکن ہے؟

امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اگر اے سی روزانہ 8 گھنٹے 26 ڈگری پر چلایا جائے تو سالانہ بجلی کے بل میں تقریباً 10 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: ایران

سندھ میں انسدادِ ریبیز مہم کا آغاز

مزید بچت کے طریقے

ماہرین کے مطابق صرف درجہ حرارت ہی نہیں، دیگر طریقوں سے بھی بچت ممکن ہے۔

مثلاً:پنکھے کا استعمال

اے سی کا درجہ حرارت کچھ بڑھا کر پنکھا چلانا

پنکھے عام طور پر اے سی کے مقابلے میں 10 سے 20 گنا کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version