Site icon

کارپوریٹ پیڈل کپ پاکستان: کراچی میں بڑے اسپورٹس ایونٹ کا آغاز

Corporate Paddle Cup Pakistan: Major Sports Event Kicks Off in Karachi

کارپوریٹ پیڈل کپ پاکستان: کراچی میں 16 ٹیموں کی شرکت کے ساتھ کھیل، نیٹ ورکنگ اور پروفیشنل رابطوں کا منفرد اسپورٹس پلیٹ فارم ہے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: بخاری ایونٹس اینڈ میڈیا سروسز نے کراچی جنکشن کے اشتراک سے “کارپوریٹ پیڈل کپ پاکستان — پلے، نیٹ ورک، کمپٹ” کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ ایونٹ 12 اور 13 جون کو کراچی کے وائے ایم سی اے پیڈل کورٹس میں منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا کارپوریٹ پیڈل ٹورنامنٹ ہوگا، جس کا مقصد کھیل، نیٹ ورکنگ اور صحت مند سرگرمیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 16 کارپوریٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ مقابلے دو شاموں پر مشتمل ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق، اس ٹورنامنٹ میں 16 کارپوریٹ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ مقابلے دو شاموں پر مشتمل ہوں گے۔

ایونٹ کو مکمل پروفیشنل انداز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں اور شرکاء کو ایک معیاری اور انٹرایکٹو اسپورٹس تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ایونٹ میں مختلف سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں گروپ اسٹیج اور ناک آؤٹ میچز، کارپوریٹ نیٹ ورکنگ کے مواقع، لائیو میچ ماحول کے ساتھ تفریح، پریمیم ہاسپیٹیلٹی اور برانڈ انٹیگریشن کے ذریعے اسپانسرز کی بھرپور نمائش شامل ہوگی۔

منتظمین کے مطابق، یہ ایونٹ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک مکمل پلیٹ فارم ہے جہاں کاروبار، کھیل اور کمیونٹی ایک ساتھ آتے ہیں۔

اس کے ذریعے کارپوریٹ فلاح و بہبود، ملازمین کی مصروفیت، ٹیم ورک، صحت مند مقابلے اور پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پیڈل اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا بنیادی اہداف میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آئی ایس پی: سہ ماہی قسط میں اضافہ کا فیصلہ

آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمدورفت بند

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں ایک پریمیم اسپورٹس کلچر کو فروغ دینا ہے جو کارپوریٹ اور لائف اسٹائل دونوں پہلوؤں کو یکجا کرے۔

پیڈل اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ یہ ایونٹ مستقبل میں ہر سال منعقد ہونے والے بڑے کارپوریٹ اسپورٹس پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version