نجومی نے ہانیہ عامر، عاصم اظہر، سجل علی اور احد رضا میر سمیت کئی شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئیاں کردیں
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
معروف نجومی علی محمد نے پاکستانی شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان سے بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی معروف شخصیات کی شادی اور منگنی کے امکانات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

عاصم اظہر کے بارے میں پیشگوئی
علی محمد کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر کی رواں سال شادی کے امکانات نہیں ہیں، تاہم ان کی منگنی ہوسکتی ہے۔
ہانیہ عامر کے لیے بین الاقوامی مواقع
ہانیہ عامر کے بارے میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ البتہ ان کے کسی بین الاقوامی منصوبے کا حصہ بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
سجل علی کے کیریئر پر توجہ
علی محمد کے مطابق سجل علی اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھیں گی۔ انہیں کسی بین الاقوامی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے، اور یہ منصوبہ ممکنہ طور پر ایک فلم ہوسکتا ہے۔
احد رضا میر کے بارے میں کیا کہا؟
احد رضا میر کے حوالے سے علی محمد نے کہا کہ وہ بھی رواں سال اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دیتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
فیفا ورلڈ کپ: کولمبیا نے کانگو کو شکست دے دی
یو اے ای مسافر ٹرین سروس کا آغاز
سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں
واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرُب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔