خواجہ آصف نے بھارت کو سخت پیغام دیا کہ دوبارہ للکارا گیا تو جغرافیہ بدل کر تاریخ بنا دیں گے، ایران اور 28ویں ترمیم پر بھی بات
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیں گے۔
یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کی مبینہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو اس سے قبل جو جواب ملا ہے وہ اب تک اسے محسوس ہو رہا ہے اور وہ اس تلخ تجربے کو بھلا نہیں سکا۔

ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق مؤقف
وزیر دفاع نے ایران کے حوالے سے واضح کیا کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ان کے مطابق موجودہ عالمی حالات اور دیگر ممالک کی جنگ سے دوری کی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کا امکان انتہائی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت میں پاکستان کی بڑی قانونی فتح
آئی فون 18 ستمبر میں لانچ، کیا قیمت بڑھے گی؟
آئینی ترمیم پر وضاحت
خواجہ محمد آصف نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر کہا کہ اس معاملے پر ابھی تک کابینہ میں کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔