Site icon

بھارت میں انوکھا تجربہ، پیسے دے کر جیل جائیں

Unique Experience in India: Pay Money to Spend Time in Jail

جیل ٹورزم پروگرام کے تحت حیدرآباد کی چنچل گوڑا سینٹرل جیل میں شہری قیدیوں جیسی زندگی کا تجربہ کرسکیں گے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بھارت میں لوگوں کو جیل کی زندگی کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت شہری فیس ادا کرکے جیل میں وقت گزار سکیں گے۔

وہ افراد جو کبھی جیل نہیں گئے اور اکثر یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ جیل کی زندگی کیسی ہوتی ہے، اب انہیں یہ موقع بھارت کی ریاست تلنگانہ میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع چنچل گوڑا سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت لوگ قیدیوں جیسی زندگی گزار سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد عام شہریوں، خصوصاً نوجوانوں، میں قانون، نظم و ضبط اور جیل نظام سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

فیس اور دورانیہ

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے جیل میں گزارنے کے خواہش مند افراد کو 2 ہزار بھارتی روپے فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ 12 گھنٹے جیل میں وقت گزارنے والوں کے لیے ایک ہزار بھارتی روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی انفرااسٹرکچر کیلئے 10 ارب، کیا شہر بدلے گا؟
مریم نواز کا پنکی نیٹ ورک پر ایکشن

پروگرام کا مقصد

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد عام شہریوں، خصوصاً نوجوانوں، میں قانون، نظم و ضبط اور جیل نظام سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

Exit mobile version