لاہور بارش: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کا نظام متاثر، بحالی کا کام بارش رکنے پر شروع ہوگا
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
لاہور کے علاقوں گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور مال روڈ پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگا چونگی اور فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

بجلی کا نظام متاثر
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا اور 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
بحالی کا کام بارش کے بعد اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی
فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟
چقندر کا جوس: دل اور بلڈ پریشر کے لیے حیران کن فائدے
بحالی کا کام بارش کے بعد
اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔