Site icon

ماؤنٹ ایٹنا پھر متحرک، ریڈ الرٹ جاری

Mount Etna Active Again, Red Alert Issued

ماؤنٹ ایٹنا کی مشرقی جانب سے لاوا بہنا شروع، بڑھتی آتش فشانی سرگرمی پر سائنسدان تشویش میں، کیٹینیا ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اٹلی: یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا ایک بار پھر جاگ اٹھا۔ آتش فشاں سے نکلنے والے شوخ نارنجی لاوے نے رات کے وقت آسمان کو روشن کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ماؤنٹ ایٹنا اطالوی جزیرے سسلی میں واقع یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ماؤنٹ ایٹنا اطالوی جزیرے سسلی میں واقع یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آتش فشاں پیر کی رات پھٹا۔ اس کے بعد شوخ نارنجی رنگ کا لاوا بلند ہوا، جس نے رات کے آسمان کو روشن کردیا۔ یہ منظر میلوں دور سے بھی واضح طور پر دیکھا گیا۔

ماؤنٹ ایٹنا پر آتش فشانی سرگرمی معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔

آتش فشانی سرگرمی میں اضافہ

ماؤنٹ ایٹنا پر آتش فشانی سرگرمی معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔ عام طور پر اس سے معمولاتِ زندگی متاثر نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ مقامی آبادی کے لیے بڑا خطرہ بنتا ہے۔

تاہم، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں آتش فشانی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے اور اب بار بار طاقتور دھماکے ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

جس کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

ریڈ الرٹ جاری، پروازیں متاثر

آتش فشاں کی نگرانی کرنے والے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ وولکینولوجی نے اطلاع دی ہے کہ ماؤنٹ ایٹنا کی مشرقی جانب سے لاوا بہنا شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فٹبال ورلڈکپ: ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو باہر کر دیا

دنیا کا سب سے پست قامت جوڑا

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کے گہرے بادل فضا میں پھیل گئے، جس کے باعث کیٹینیا ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔

Exit mobile version