Site icon

پیٹرول لیوی میں اضافہ

Petrol Levy Increased

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں، تاہم حکومت نے لیوی میں اضافہ کر دیا، ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں بھی 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بوتل بند پانی: صحت، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ

سفید دودھ سے پیلا مکھن کیوں بنتا ہے؟

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version