RY MEDIA TALKS

پنکی کیس: سفارتی اور بااثر شخصیات کے مبینہ رابطے

پنکی نیٹ ورک: کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے مدد مانگ لی

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اسلام آباد: کراچی میں منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک سے بیورو کریٹس، سفارتی شخصیات اور دیگر بااثر افراد کے نمبرز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر لیک ہونے والی ایک حساس تحقیقاتی رپورٹ نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ سرکاری، سفارتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔

جس میں مختلف شہروں، شعبوں اور بااثر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے روابط شامل دکھائی دیتے ہیں۔

دستیاب ڈیٹا اور اسپریڈ شیٹ کے ابتدائی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صرف چند فون نمبرز کی فہرست نہیں بلکہ ایک وسیع رابطہ نیٹ ورک کا خاکہ ہے، جس میں مختلف شہروں، شعبوں اور بااثر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے روابط شامل دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک چین تعاون: ٹیکسٹائل صنعت میں نئی شاہراہِ ریشم کی بنیاد

بھارتی چیف جسٹس کے بیان کے بعد وائرل ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ مہم کیا ہے؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے سے مدد طلب

دوسری جانب پنکی کیس میں کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے، یعنی ایف آئی اے، سے مدد طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے مبینہ مالی لین دین، ڈیجیٹل روابط اور دیگر ممکنہ شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کیس کے مختلف پہلوؤں کو مزید واضح کیا جا سکے۔

Exit mobile version