Site icon

پنجاب بجٹ 2026-27: ریلیف یا مہنگائی؟ مکمل تفصیل

Punjab Budget 2026-27: Relief or Inflation? Complete Details

پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ میں بڑی کمی، اپوزیشن کا شدید احتجاج جاری رہا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھیں۔

وزیر خزانہ پنجاب مظفر شجاع الرحمان نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ پیش ہوتے ہی اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج شروع کر دیا۔

ایوان میں شدید احتجاج، نعرے بازی

بجٹ پیش ہوتے ہی اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج شروع کر دیا۔
ارکان ایوان میں داخل ہوتے ہی نعرے بازی کرتے رہے۔

اپوزیشن نے “شرم کرو، حیا کرو، خان کو رہا کرو” کے نعرے لگائے۔
ارکان کے ہاتھوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے پلے کارڈز بھی تھے۔

بعد ازاں احتجاج میں شدت آگئی اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئے۔
“جعلی بجٹ نامنظور” کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو کچھ ریلیف دیا جا سکے۔

تنخواہیں اور پنشن میں اضافہ، سرکاری ملازمین کو ریلیف

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو کچھ ریلیف دیا جا سکے۔

ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی

پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں کمی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو 1450 ارب روپے سے کم کرکے 752 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

گزشتہ مالی سال 2025-26 میں ترقیاتی بجٹ 1240 ارب روپے تھا۔
اس طرح اس سال 488 ارب روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

منصوبوں کی تعداد بھی کم

ترقیاتی منصوبوں میں بھی واضح کمی کی گئی ہے۔
گزشتہ سال 5755 منصوبے شامل تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد کم ہو کر 3560 رہ گئی ہے۔

اسی طرح نئے منصوبوں کی تعداد بھی گھٹ گئی ہے۔
پچھلے سال 1662 نئے منصوبے تھے، جبکہ اس سال صرف 420 نئے منصوبے شامل کرنے کی تجویز ہے۔

کابینہ اجلاس اور اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔
مالی اہداف اور مختلف تجاویز پر تفصیلی بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

ریونیو اہداف میں بڑا اضافہ

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے اہداف میں 25 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اہداف میں 77 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر پنجاب کے ریونیو اہداف میں 42.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بجٹ 2026-27: تنخواہ، ٹیکس اور ریلیف کی مکمل کہانی

ایرانی ریال کی قدر میں بہتری

بین الاقوامی قرارداد بھی منظور

کابینہ کے 35ویں اجلاس میں ایران اور امریکا معاہدے پر خصوصی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

Exit mobile version