Site icon

روس کا کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

Russia Launches Missile and Drone Attack on Kyiv, 8 Killed

روس کا کیف پر حملے میں رہائشی عمارتیں اور ہوٹل متاثر، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی، یوکرین نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا جبکہ روس نے فوجی اہداف پر حملے کا دعویٰ کیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ 6 منزلہ رہائشی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سمندری پانی سے بغیر بجلی پینے کا پانی تیار

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈ کپ میں میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقوں دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا میں واقع ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Exit mobile version