روس کے مطابق کوستیان تینیوکا پر قبضہ ڈونیٹسک ریجن کے مکمل کنٹرول کی جانب اہم قدم، ولادیمیر پیوٹن نے مزید حملوں پر زور دے دیا
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
ماسکو: روس نے یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کے شہر کوستیان تینیوکا پر قبضہ کر لیا ہے۔

پیوٹن کا بیان
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ پیش رفت یوکرین کے پورے ڈونیٹسک ریجن پر قبضے کی جانب پہلا، مگر نہایت اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آبنائے ہرمز صرف ایران کے اختیار میں ہے:ایرانی نائب وزیر خارجہ
انٹرنیٹ سروس: پاکستان کے مختلف شہروں میں سست روی کی شکایات
انہوں نے مستقبل کی حکمتِ عملی کے لیے یوکرین پر حملے مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ ولادیمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوجی دستوں میں شامل غیر ملکی جنگجوؤں کی اصل تعداد کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔