Site icon

سونم کپور نے ایشوریا کو ’آنٹی‘ کیوں کہا؟

Why Did Sonam Kapoor Call Aishwarya Rai ‘Aunty’?

سونم کپور کے ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگی، مداحوں کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا 2009 میں دیا گیا ایک متنازع بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔ اس بیان میں انہوں نے اداکارہ ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ قرار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب سونم کپور نے ایک بین الاقوامی بیوٹی برانڈ کی سفیر کے طور پر ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی۔

تاہم سونم کپور کے ’آنٹی‘ کہنے سے متعلق بیان کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، لیکن اس کے دوبارہ وائرل ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

تاہم تنازع بڑھنے پر سونم کپور نے بعد میں اس بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی۔

مداحوں کا شدید ردعمل

ایک موقع پر میڈیا میں سونم کپور کے نام سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ’’ایشوریا آنٹی ہیں‘‘۔ اُس وقت ایشوریا رائے کی عمر 36 سال تھی۔

اس بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ سونم کپور پر عمر سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

سونم کپور کی وضاحت

بعد ازاں سونم کپور نے ایک انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایشوریا رائے نے اُن کے والد انیل کپور کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، اس لیے وہ انہیں احتراماً ’آنٹی‘ کہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لفظ کسی توہین یا عمر پر تنقید کے لیے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ خاندانی اور روایتی احترام کے تناظر میں کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سانحہ بلدیہ کے دو ملزمان سپریم کورٹ سے بری

آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمدورفت بند

بیان سے لاتعلقی

تاہم تنازع بڑھنے پر سونم کپور نے بعد میں اس بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب افواہیں ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

سونم کپور نے کہا کہ ایشوریا رائے ایک بڑی اسٹار ہیں اور وہ ہمیشہ ان سے احترام کے ساتھ مخاطب ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ نہیں کہیں گی۔

Exit mobile version