RY MEDIA TALKS

فالج سے پہلے جسم دیتا ہے یہ 3 خطرناک اشارے

فالج کی علامات میں مسلز کی کمزوری، ہاتھوں کی گرفت متاثر ہونا اور سست چال شامل، نئی طبی تحقیق میں اہم انکشافات

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

فالج ایسا مرض ہے۔ اگر مریض کو فوری علاج نہ ملے تو موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل اور ابتدائی علامات پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق فالج کسی بھی فرد کو ہو سکتا ہے۔ تاہم ہر شخص میں اس کا خطرہ مختلف ہوتا ہے۔

فالج کی اقسام

فالج کی 2 بڑی اقسام ہیں۔ پہلی قسم برین ہیمرج کہلاتی ہے۔ اس میں دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہے۔

دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند ہو جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں دماغ کو آکسیجن نہیں ملتی اور دماغی خلیات متاثر ہونے لگتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فالج کسی بھی فرد کو ہو سکتا ہے۔ تاہم ہر شخص میں اس کا خطرہ مختلف ہوتا ہے۔

55 سال کی عمر کے بعد ہر 10 سال میں فالج کا خطرہ تقریباً دگنا ہو جاتا ہے۔ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول بھی اس بیماری کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔

نئی تحقیق میں اہم انکشافات

چین کی ژی جیانگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی نئی تحقیق میں ایسی علامات سامنے آئی ہیں جو برسوں پہلے فالج کے خطرے کا اشارہ دے سکتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق مسلز کے حجم میں کمی، ہاتھوں کی گرفت کمزور ہونا اور سست رفتاری سے چلنا فالج کے بڑھتے خطرے کی اہم نشانیاں ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جن افراد کے مسلز کی مضبوطی کم ہو جاتی ہے، ان میں فالج کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح ہاتھ کی کمزور گرفت فالج کے خطرے میں 7 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سست رفتاری سے چلنے والے افراد میں فالج کا خطرہ 64 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مسلز کی کمزوری، ہاتھ کی گرفت میں کمی اور سست چال کا تعلق فالج کے زیادہ خطرے سے ہے

لاکھوں افراد کے ڈیٹا کا جائزہ

تحقیق کے دوران 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے آغاز میں یہ تمام افراد فالج سے محفوظ تھے۔

ماہرین نے کئی برس تک ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مسلز کی کمزوری، ہاتھ کی گرفت میں کمی اور سست چال کا تعلق فالج کے زیادہ خطرے سے ہے۔

محققین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی مضبوطی اور حجم میں قدرتی کمی آتی ہے۔ تاہم اگر یہ عمل تیزی سے ہو تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم کمزور ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ورم بڑھتا ہے اور میٹابولزم کے افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مسلز کی کمزوری فالج کے خطرے کی ابتدائی وارننگ ہو سکتی ہے۔ جبکہ سست چال مجموعی صحت متاثر ہونے کا اشارہ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطین میراتھن: وطن کی وحدت کا پیغام

مہمان پرندے زمین کے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی

فالج کی عام علامات

ماہرین کے مطابق فالج کی علامات اکثر اچانک ظاہر ہوتی ہیں۔

ان علامات میں جسم کے ایک حصے کا سن ہو جانا، چلنے میں دشواری، بات کرنے میں مشکل اور دوسروں کی بات سمجھنے میں دقت شامل ہے۔

اس کے علاوہ چہرے کا ایک طرف جھک جانا بھی فالج کی اہم علامت ہے۔

ذہنی الجھن، چکر آنا اور ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی متاثر ہونا بھی فالج کی علامات ہو سکتی ہیں۔

خواتین میں بعض اوقات علامات مختلف ہوتی ہیں۔ ان میں شدید سردرد، ذہنی کیفیت میں تبدیلی، بے ہوشی اور کوما شامل ہیں۔

Exit mobile version