Site icon

گدھوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

Surprising Increase in Donkey Population

گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 13 ہزار اضافہ ریکارڈ، بھینسوں، بکریوں، بھیڑوں، اونٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد بھی بڑھی

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

پاکستان میں گدھوں اور خچروں سمیت مختلف مویشیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 92 ہزار کا اضافہ ہوا، جبکہ بکریوں کی تعداد 24 لاکھ 22 ہزار بڑھ گئی۔

بھینسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ 17 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد بھینسوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 91 لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ناشکرا قرار دے دیا

تل سے مویشیوں تک چین پاکستان شراکت مزید گہری

دیگر مویشیوں کی تعداد بھی بڑھی

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 92 ہزار کا اضافہ ہوا، جبکہ بکریوں کی تعداد 24 لاکھ 22 ہزار بڑھ گئی۔

پاکستان میں اسی عرصے میں اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار جبکہ خچروں کی تعداد میں 4 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version