Site icon

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ناشکرا قرار دے دیا

Trump Also Called Netanyahu Ungrateful

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان سخت ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں اسرائیلی کارروائیوں، لبنان اور ایران مذاکرات پر اختلافات سامنے آئے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک سخت اور کشیدہ ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی عالمی نفرت کا ذمہ دار قرار دیا۔ یہ دعویٰ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی روز ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس صورتحال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاہو کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران ایک موقع پر ٹرمپ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو سے کہا، ’’آپ آخر کر کیا رہے ہیں؟‘‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بیروت کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔

اسرائیلی ردعمل پر اعتراض

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کا خیال تھا کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کا ردعمل ضرورت سے زیادہ سخت تھا۔ انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے پوری عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بیروت کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔

اب سب لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں

ایک اور ذریعے کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا، ’’اب سب لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں، اور اسی وجہ سے اسرائیل سے بھی نفرت کی جا رہی ہے۔‘‘

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ناشکرا بھی قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی حمایت نہ ہوتی تو اسرائیلی وزیراعظم جیل میں ہوتے۔

دباؤ برقرار رہا

اگرچہ گفتگو کے بعد نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، تاہم ایک امریکی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ ٹرمپ نے پوری گفتگو کے دوران نیتن یاہو پر دباؤ برقرار رکھا۔

عہدیدار کے مطابق نیتن یاہو نے جواب میں کہا، ’’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، بس یہ یقینی بنائیں کہ تمام معاملات سنبھال لیے جائیں۔‘‘

ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد یہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی سب سے سخت گفتگوؤں میں سے ایک تھی۔

چھٹیاں: ذہنی سکون چاہیے؟ ہر دو ماہ بعد چھٹی لیں

کینسر ویکسین میں پیشرفت، مریضوں کی رسولیاں ختم ہونے لگیں

ٹروتھ سوشل پر دعویٰ

بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر دعویٰ کیا کہ ان کی درخواست پر نیتن یاہو نے ’’اپنی فوجیں واپس موڑ لیں‘‘ اور بیروت میں بڑے پیمانے پر کارروائی سے گریز کیا۔

ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ’’تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘ اور بات چیت کا عمل جاری ہے۔

Exit mobile version