RY MEDIA TALKS

ایران حملہ: ٹرمپ نے 2 سے 3 روز میں کارروائی کا عندیہ دے دیا

ایران حملہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کو بڑا دھچکا دینا ہوگا، ایران کے جوہری پروگرام سے اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار آگیا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کیا جاسکتا ہے اور تہران کو ’’ بڑا دھچکا‘‘ دینا ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے بال روم کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیا تو اصل سوال یہ ہوگا کہ وہ اسے پہلے منٹ، پہلے گھنٹے یا پہلے دن استعمال کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائے گا، اسی لیے تہران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وقت محدود ہے اور ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ضروری ہوگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کے مطابق کارروائی آئندہ 2 سے 3 روز میں، ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے صنعتکار اور مزدور طبقہ شدید متاثر

امریکی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پیر کے روز ایران پر حملے کے فیصلے سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر تھے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی درخواست پر ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کیا گیا تھا۔

Exit mobile version