ایران سے متعلق کانگریس کی قرارداد پر ٹرمپ کی تنقید، سینیٹ نے فوجی کارروائی محدود کرنے کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کردی
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس کی قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ قرارداد بے وقت اور بے معنی ہے۔ ان کے بقول، انہوں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے اور وہ گرنے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سینیٹرز نے ان کا کام مشکل بنا دیا ہے، تاہم وہ اپنا مقصد ہر صورت مکمل کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’میں ہمیشہ اپنا کام مکمل کرتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں
یو اے ای مسافر ٹرین سروس کا آغاز
فیفا ورلڈ کپ: کولمبیا نے کانگو کو شکست دے دی
دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا۔ قرارداد 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی ہے۔