Site icon

فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں: ٹرمپ

Field Marshal Asim Munir fully respects his Prime Minister: Trump

ٹرمپ کا بیان: پاکستانی قیادت نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم عظیم رہنما ہیں۔ انہوں نے ایران کے ساتھ معاہدے کے معاملے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم شخصیت ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو ایک بہت خوبصورت بات ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستانی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ڈیل میں بہت مدد فراہم کی۔

ایران معاہدے میں پاکستان کا کردار

صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستانی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ڈیل میں بہت مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کو اچھی طرح جانتی تھی، جس سے معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا ایران مذاکرات:سوئٹزرلینڈ اجلاس کیوں نہ ہو سکا؟

ایرانی ریال کی خریداری کا طوفان، 4 دن میں 2 کھرب

چین اور ایران پر بھی گفتگو

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بقول چین ایران سے اپنی ضروریات کا پچاس فیصد تیل خریدتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین کا دورہ کریں گے۔

Exit mobile version