طوفان کے باعث اتر پردیش میں شدید بارش، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، متعدد علاقے متاثر، امدادی کارروائیاں جاری
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
بھارتی ریاست اتر پردیش میں آنے والے خطرناک طوفان نے اب تک 90 افراد کی جان لے لی ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کم از کم 90 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث درخت، بجلی کے کھمبے اور اشتہاری بورڈز گر گئے۔ کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فتح پور، بریلی، پریاگ راج اور بھدوہی سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت میں انوکھا تجربہ، پیسے دے کر جیل جائیں
بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔