سندھ میں ریبیز کنٹرول پروگرام، ناصر حسین شاہ کا اعلان
آصفہ بھٹو کی دلچسپی سے ویکسینیشن سینٹر قائم، جناح اسپتال کی خدمات قابل ذکر ہیں۔
کراچی : جناح اسپتال کراچی میں ریبیز آگاہی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ریبیز کنٹرول ویکسینیشن پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کلک کے تحت ریبیز کنٹرول پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی میں چھ 6 سینٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں بھی یہ سینٹر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام نہایت اہم ہے اور پہلے کی با نسبت اب اس بیماری کا علاج کافی آسان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی مثبت پروگرام شروع کیا جاتا ہے تو ایک مخصوص طبقہ اس پر منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریبیز سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا بروقت علاج کرانا چاہیے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ آوارہ کتوں کی ویکسینیشن سے ریبیز جیسے مرض پر مؤثر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اس ضمن میں کراچی کے جناح اسپتال کی خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے ہزاروں قیمتی جانیں بچائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں کتون سے محبت کرنے والے( ڈوگ لورز) بھی موجود ہیں جو آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔ تاہم ویکسینیشن کے ذریعے ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ممکن ہے ۔


یہ بھی پڑھیں
کیا کراچی کا انفرااسٹرکچر بحال ہوسکے گا؟
بازارِ حسن کیا صرف گناہ کی گلی تھی یا تہذیب کا ایک چہرہ؟
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی بتایا کہ محترمہ آصفہ بھٹو کی خصوصی دلچسپی سے ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بہت جلد پنک بائیک سروس شروع کرنے جارہی ہے جس سے تمام افراد استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا اس اسکیم سے ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔


