September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
صاحبزادی ماہین خان پی آئی ڈی سی بورڈ کی ڈائریکٹر کیوں مقرر ہوئیں؟

صاحبزادی ماہین خان پی آئی ڈی سی بورڈ کی ڈائریکٹر کیوں مقرر ہوئیں؟

صاحبزادی ماہین خان کی پی آئی ڈی سی کے بورڈ آف

ڈائریکٹرز میں بطور ڈائریکٹرتقرری، پاکستان میں متحرک

قیادت کے منظرنامے کی تشکیل کی جانب اہم قم ہے

: ویب ڈیسک رپورٹ 

کراچی: پاکتسان کے سب سے برے شہر کراچی میں پاکستان انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن نے صاحبزادی ماہین خان کو پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

موجودہ خاتون ڈائریکٹر کی تقرری، پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے متنوع اوراختراعی قیادت کو آگے لانے کے عزم کی عکاس ہے۔

صاحبزادی ماہین خان کی تقرری خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کے اہم شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے فروغ کو اجاگرکرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ صاحبزادی ماہین کی بطور ڈائریکٹرتقرری پاکستان میں متحرک قیادت کے منظرنامے کی تشکیل کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

پی آئی ڈی سی کے آفیشلز نے مزید کہا کہ ایک طرف پی آئی ڈی سی جدت اور صنعتی ترقی کے مشن کو آگے بڑھارہی ہے تو دوسری جانب صاحبزادی پماہین خان کی تقرری پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے وسیع تناظر میں استعمال کی اہمیت کو واضح کرتی نظر آرہی ہے۔.

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×