آبنائے ہرمز: ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد بندش کا اعلان کرتے ہوئے مزید اقدامات کی وارننگ دے دی۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
تہران: ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو امریکا اور اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باعث بند کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے اپنے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور مفاہمتی یادداشت کی ابتدائی شرط بھی پوری نہیں کی گئی۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں بھی اس فیصلے کی ایک وجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جیٹ فیول سستا، فضائی سفر بھی سستا؟
ایرانی ریال کی خریداری کا طوفان، 4 دن میں 2 کھرب
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش پہلا قدم ہے، اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
