February 3, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ وائلڈ لائف: غیر قانونی شیر کی نقل و حمل روکیں
Sindh Wildlife Department monitoring illegal lion transportation from Punjab to Sindh for wildlife protection

سندھ وائلڈ لائف: غیر قانونی شیر کی نقل و حمل روکیں

سندھ وائلڈ لائف نے پنجاب سے غیر قانونی شیر کی نقل و حمل روکنے کے لیے

سخت نگرانی اور فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی : سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے وائلڈ لائف فیلڈ فارمیشنز اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب سے سندھ کی طرف بڑے جنگلی جانوروں، خاص طور پر شیروں کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے فوری اورسخت نگرانی کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محفوظ جنگلی جانوروں، بشمول شیر، کا غیر قانونی قبضہ، نقل و حمل یا تجارت سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ، 2020 کے تحت سختی سے ممنوع ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ تحفظ جگلی حیات سندھ نے سرحدی علاقوں، چیک پوسٹس اور حساس راستوں پر چوکسی بڑھانے، مؤثر نگرانی برقرار رکھنے اور سندھ پولیس و رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

اعلامیے میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب میں شیر رکھنے والوں پر حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد مالکان غیر قانونی طور پر شیر لے کر سندھ کا رخ کر سکتے ہیں، اس لیے تمام متعلقہ ادارے محتاط رہیں اور فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سرخ ٹانگوں والا ٹکور: زمین پر رہنے والا شاہی پرندہ

کرن ہسپتال میں جدید ریڈیوتھراپی انقلاب: دوسرا ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر فعال

یہ ہدایات انتہائی ہنگامی نوعیت کی ہیں اور تمام فیلڈ فارمیشنز سے توقع کی گئی ہے کہ وہ اس پر مکمل اور فوری عمل درآمد کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×