February 3, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
بوٹڈ ایگل: نایاب شکاری چیل کی حیران کن زندگی
Booted Eagle resting in open fields of Pakistan during winter migration

بوٹڈ ایگل: نایاب شکاری چیل کی حیران کن زندگی

بوٹڈ ایگل سردیوں میں پاکستان آنے والا ایک شاندار شکاری پرندہ، جو خاموشی سے شکار کرتا ہے اور فطرت کا توازن برقرار رکھتا ہے۔

ویب نیوز رپورٹ : عمر ہاشمی

Booted Eagle (Hieraaetus pennatus) in Pakistan

کراچی : بوٹڈ ایگل، پاکستان میں سردیوں کا ایک خاموش مگر نہایت طاقتور مہمان ہے، جو اپنی تیز نظر، پھرتیلی پرواز اوراچانک شکار کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے فطرت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے درمیانے سائز کا نایاب شکاری چیل ہے ۔

بوٹڈ ایگل کی زندگی، خوراک، افزائشِ نسل اور ہجرت کا سفر نہ صرف پرندوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ ہے بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔

اگرآپ پاکستان میں پائے جانے والے شکاری پرندوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو بوٹڈ ایگل پر لکھی گئی یہ تفصیل آپ کے لیے ضروردلچسپی کا باعث بنے گی ۔

بوٹڈ ایگل کا سائز

اس کی لمبائی عمومی طور پر 45-55 سینٹی میٹرہوتی ہے، جبکہ پروں کا پھیلاؤ 100-125 سینٹی میٹر، اور وزن 600-900 گرام ہوتا ہے ۔

Booted Eagle (Hieraaetus pennatus) in Pakistan
پاکستان میں پائی جانے والی بوٹڈ ایگل کی قریبی تصویر، جس میں اس کی تیز آنکھیں اور مضبوط چونچ اس کی شکاری صلاحیت کو واضح کرتی ہیں۔

بوٹڈ ایگل کے پَر

بوٹڈ ایگل دو رنگوں میں پایا جاتا ہے ۔ ہلکا رنگ (نیچے سفید، اوپر بھورا) اور گہرا رنگ ( پورا جسم بھورا) ۔ اس کا سرعام طور پر ہلکا اور دھاری دار ہوتا ہے، تاہم دم چھوٹی اور گول ہوتی ہے ۔

رہائش

شکاری پرندہ جنوبی یورپ، شمالی افریقہ، اورایشیا کے کچھ حصوں میں کھلے جنگلات، میدانوں اور جھاڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ البتہ یہ سردیوں میں افریقہ کے صحرائی علاقوں میں ہجرت کرتا ہے ۔

خوراک

چھوٹے ممالیہ جانور، پرندے، رینگنے والے جانور، اور بڑے کیڑے مکوڑے اسکی خوارک کا حصہ ہیں ۔

شکار کی حکمت عملی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے شکار کو دبوچنے اور مضبوط پکڑ قائم رکھنے کے لیے درختوں یا چٹانوں پر بیٹھ کرہدف پر نظر رکھتا ہے ۔

Booted Eagle (Hieraaetus pennatus) in Pakistan

مطلوبہ شکار نظر آنے پراڑان بھر کرتیزی سے حملہ کرتا ہے۔

افزائش نسل

بوٹڈ ایگل درختوں کے کھوکھلے حصوں یا چٹانوں پر گھونسلہ بناتا ہے ۔ مادہ 1 سے 3 انڈے دیتی ہے، جنہیں تقریباً 35 دن تک سینچتا جاتا ہے ۔

انڈوں سے بچے نکلنے کے بعد نراور مادہ دونوں مشترکہ طور پر

بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔

Booted Eagle resting in open fields of Pakistan during winter migration

نر اور مادہ کی تفصیل

نر بوٹڈ ایگل

نربوٹڈ ایگل عام طور پر مادہ سے چھوٹا ہوتا ہے، وزن میں ہلکا اور جسامت میں تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے ۔

Booted Eagle (Hieraaetus pennatus) in Pakistan
بوٹڈ ایگل درخت کی شاخ پر بیٹھ کر شکار کی تلاش میں، پاکستان کے قدرتی ماحول میں اس نایاب شکاری چیل کی خوبصورتی نمایاں ہے۔

نراورمادہ اپنی جسمانی رنگت میں دونوں یکساں ہوتے ہیں، تاہم نر بوٹڈ ایگل کی آواز مادہ کے مقابلے میں نسبتاً نرم ہوتی ہے ۔

مادہ بوٹڈ ایگل

مادہ بوٹڈ ایگل، جسمام اور وزن میں نر سے بڑی اور بھاری ہوتی ہے، تاہم شکاری پرندوں میں عام سی بات ہے ۔

مادہ کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ طاقتور ہوتی ہے اور گھونسلے کی حفاظت میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔

دشمن

اس کے قدرتی دشمنوں میں بڑے شکاری پرندے جیسے عقاب، شاہین، اور بعض اوقات لومڑی یا جنگلی بلی شامل ہیں جو ان کے انڈوں یا بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انسانی سرگرمیاں جیسے شکار، رہائش گاہ کی تباہی، اور بجلی کی لائنوں سے ٹکراؤ بھی ان کے لیے خطرہ ہیں ۔

افزائش نسل کا موسم

اس کی افزائش نسل کا موسم عام طور پر مارچ کے مہینے سے سے جون تک ہوتا ہے، البتہ یہ ہرعلاقے کے ماحول اور موسم پر منحصر ہے ۔

ان مہینوں کے دوران نر اور مادہ مل کر گھونسلہ بناتے ہیں اورانڈے دیتے ہیں ۔

افزائش نسل کی جگہ

بوٹڈ ایگل چونکہ عام طور پر درختوں کے کھوکھلے حصوں، چٹانوں کے کناروں، یا اونچے درختوں پر گھونسلہ خاص مقصد کے لیے بناتا ہے ۔

یہ گھونسلے عموماً کھلے جنگلات، میدانوں، اور پہاڑی علاقوں میں بنائے جاتے ہیں جہاں اس کے لئے شکار کی فراوانی ہوتی ہے ۔

جغرافیائی علاقے

بوٹڈ ایگل جنوبی یورپ (جیسے اسپین، اٹلی، یونان)، شمالی افریقہ (مراکش، الجزائر)، اورایشیا کے کچھ حصوں (ترکی، ایران، قفقاز) میں افزائش نسل کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

کالا تیتر پاکستان: خوبصورت پرندہ، آواز، رہائش اور قیمت کی مکمل گائیڈ

ایمیزون کی جھیلیں105 ڈگری تک گرم،سیکڑوں ڈولفنز ہلاک

گھونسلے کی جگہ

یہ درختوں کی شاخوں پر، چٹانوں کے دراڑوں میں، یا کبھی کبھار پرانے درختوں کے کھوکھلے حصوں میں گھونسلہ بناتے ہیں ۔

ماحول

شکاری چیل کھلی جگہوں کے قریب ماحول کو پسند کرتا ہے جہاں شکار آسانی سے مل سکے، جیسے میدان، چراگاہیں، اور نیم صحرائی علاقے ۔

بوٹڈ ایگل کی پاکستان میں نقل مکانی

یہ پاکستان میں نقل مکانی کرکے آتا ہے، خاص طور پرسردیوں کے موسم میں ۔

یہ پرندہ وسطی ایشیا اور قفقاز کے علاقوں سے ہجرت کر کے پاکستان کے مختلف حصوں میں آتا ہے، جہاں یہ کھلی میدانوں، نیم صحرائی علاقوں، اور زرعی زمینوں میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

پاکستان میں اس کی موجودگی عام طور پراکتوبر سے مارچ تک ہوتی ہے ۔

Booted Eagle (Hieraaetus pennatus) in Pakistan
بوٹڈ ایگل پاکستان کے کھلے میدان میں سردیوں کے موسم کے دوران آرام کرتے ہوئے، یہ نایاب شکاری چیل نقل مکانی کے بعد یہاں دیکھے جاتے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×